پاکستان میڈیا کونسل منڈی بہاوالدین کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی

pakistan media council mandi bahauddin

پاکستان میڈیا کونسل منڈی بہاوالدین کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی، نو منتخب عہدیداران کی پر وقار تقریب حلف برداری کا انعقاد،مہر حمید انور مرکزی صدر کی مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ شرکت.

منڈی بہا ؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم اکتوبر 2022) قائدین کافقید المثال استقبال کیا گیا. انکی آمد پر کبوتروں کو آزاد کیا گیا اور ہوا میں غبارے چھوڑے گئے .کئی من پتیوں سے قائدین کا استقبال کیا گیا، پاکستان میڈیا کونسل منڈی بہاوالدین کی پر وقار تقریب حلف وفاداری میں شرکت کے لیے مہر حمید انور مرکزی صدر پی، ایم،سی، چوہدری اکرم عامر جنرل سیکرٹری پاکستان, چئرمین IPCIH اعجاز علی چھجرو، صوبائی سیکرٹری حسن عباس بخاری، سیکرٹری جنوبی پنجاب آصف چوہدری، رہنما پی ایم سی اور دیگر قائدین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے چیمہ چوک سے جلوس کی شکل میں پریس کلب رجسٹرڈ لایا گیا،

بلدیہ پہنچنے پر مہمانوں کو پھولوں کے ہار، گلدستہ اور مالا ڈالی گئیں اور غبارے اور کبوتر فضاء میں چھوڑے گے، مہمانوں اور سامعین نے اس پر وقار تقریب کو انجوائے کیا، کانفرنس روم میں نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب میں صدر حافظ زاہد حمید، جنرل سیکرٹری عرفان وڑائچ سے مقامی کابینہ کے ارکان خان شوکت حیات، خالد مانگٹ، طلعت محمود، واثق انور، مدثراعوان، شیخ محمود ناصر، دیگر سے مہر حمید انور نے حلف لیا، مہمان خصوصی کو پنجاب کی پگ پہنائی گئی اور اعزازی شیلڈ پیش کیں.

Exit mobile version