چوکی صوفی سٹی کی کاروائی، ملزمان سے 3 کلو سے زائد کی چرس برآمد

muhammad khalid malik dsp

منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا صاحب کی ہدایت پر محمد خالد ملک ڈی ایس پی صدر سرکل ایس ایچ او سول لائن اعجاز بٹ صاحب کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش (سرفراز احمد عرف کالو (چھرا) ولد اللہ دتہ قوم گوندل سکنہ فیض آباد 1580 گرام چرس، قمر منیر ولد منیر احمد قوم کلیار سکنہ نارووالی گجرات حال محلہ صوفی پورا ،1600 گرام) چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم مارچ 2022) منڈی بہاوالدین دبنگ پولیس افسر کرائم فائٹر انچارج چوکی صوفی سٹی رضا الہی بٹ نے اپنی ٹیم ہمراہ محرر چوکی صوفی سٹی بلال ڈار، عمران عارف، کامران بٹ، قاسم خان، اسجد عمران ،عرفان لطیف، نفیس یار نے دوران تلاشی منشیات برآمد کر لی مقدمہ درج مزید تفتیش جاری.

اس موقع پرچوکی انچارج رضا بٹ کا کہنا تھا ڈی پی او سید انور کنگرا کی ہدائت ڈی ایس پی صدر سرکل محمد خالد ملک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی قیادت میں چوکی صوفی سٹی کی حدود میں منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کی اجازت نہیں دی جائے گی جرائم پیشہ عناصر کا اصل ٹھکانہ جیل ہے انشاء اللہ چوکی صوفی سٹی کی حدود سے جرائم میں ملوث افراد کا داخلہ منع ہے پولیس ملازمین کوئی کسی سیاسی با اثر شخص کے دباؤ میں نہی آئے گی ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے جیل بھیجوادیا جائے گا

Exit mobile version