غیر قانونی آئل اینڈ گیس ایجنسیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، مقدمات درج، مالکان گرفتار

illegal petrol pump

منڈی بہاءالدین: غیر قانونی آئل اور گیس ایجنسیز کے خلاف گرینڈ آپریشن، مقدمات درج، مالکان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا. آپریشن کے دوران مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 غیر قانونی آئل اور گیس ایجنسیوں کو سیل کر دیا

مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ضبط شدہ سامان کو بھی قبضے میں لے لیا گیا. غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی. عوام الناس غیر قانونی کاروبار کی نشاندہی میں تعاون کریں تاکہ حادثات اور کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے. آپریشن آئندہ بھی مسلسل جاری رہیں گے اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version