ڈی پی او منڈی بہائوالدین کی سول لائن میں کھلی کچہری

mandi bahauddin dpo

منڈی بہاوالدین پولیس (پی آر او برانچ) آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار کے احکامات کے مطابق ،ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے تھانہ سول لائن صدر سرکل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر اور سرکل کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں سول لائن تھانہ کی عوام نے شرکت کی اور اپنے مسائل بتائے، درخواستیں پیش کی، ڈی پی او منڈی بہاوالدین نعیم عزیز سندھو نے موقع پر ان درخواستوں کو حل کیا۔ اسکے علاوہ کمیونٹی پولیسنگ کے اصول کو سامنے رکھتے ھوئے اھل علاقہ سے تجاویز لیں۔

کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی بروقت فراہمی ھے۔ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلہ کو کم کرنا ھے۔ منشیات اور ناجائزاسلحہ سے معاشرے کو پاک کرنا اور ہر تھانے کے علاقہ میں ضلع بھر کی پولیس لیکر سرچ آپریشن کریں گے ان دونوں چیزوں سے نجات حاصل کریں گے

نمبرداران علاقہ نے بھی کچہری میں شرکت کی اور جرائم میں کمی کے لیے تجاویز دیں، ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے نمبرداران کو ٹھیکری پہرہ سے متعلق ھدایات دیں اور یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے،

Exit mobile version