پیپلز پارٹی ہی پاکستان کو مسائل سے نکا ل سکتی ہے۔چوہدری عظمت

ch azmat ppp

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع منڈی بہاؤالدین کے صدر اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے امیدوار ٹکٹ ہولڈر چوری عظمت مارتھ نجی دورے پر ہالینڈ تشریف لائے انھوں نے اپنے اعزاز میں تقریبات کے موقع پر خطاب کرتے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو وطن عزیز پاکستان کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔

ہالینڈ(راجہ فاروق حیدر) انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں معاشی بحران ہے جبکہ سیاسی صورتحال تشویشناک ہے پاکستان میں جلد ازجلد عام انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے چوہدری عظمت اللہ مارتھ نے اورسیز پاکستانیز کا کردار پاکستان کی معیشت سنوارنے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ہے

تاہم انھوں نے کہا کہ پاکستان آپ کا اپنا وطن ہے آپ اپنا سرمایہ وہاں انویسٹ کریں اور تعمیر وطن میں بھر پور کردارادا کریں انھوں نے چیئرمین پپیلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت کو سر اہا اور کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی خدمت کا بے پناہ جذبہ رکھتے ہیں۔

Exit mobile version