عید الفطر کے موقع پر پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا

A pregnant woman gave birth in a passenger bus

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت عیدالفطر کی آمد کے حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں، اوور لوڈنگ اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

منڈی بہاوالدین( اایم.بی.ڈین نیوز 04اپریل 2024 )اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم،ٹرانسپورٹرز، اڈہ مینیجرز سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حافظ غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

تمام بسوں و ویگنوں کو مقررہ کرائے وصول کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تمام بس و ویگن اڈے پر کرائے نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ لاری اڈوں پرواش رومز کی حالت زار بہتر، صاف پانی اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا جائے۔ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس کی ٹیمیں عید ایام میں فیلڈ میں موجود رہیں۔

Exit mobile version