جعلی چالان بک اور رشوت خوری پر 2 اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار معطل

dpo

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی خفیہ ٹیم نے چھاپہ مار کر جعلی چالان بک اور رشوت خوری پر 2 اے ایس آئیز سمیت 5 ٹریفک اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر نقدی اور چالان بک برآمد کر کے معطل کر کے لائن حاضر کر دیا

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 جنوری 2022) تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے منڈی بہا والدین ٹریفک پولیس کے خلاف شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر سید محمد عباس شاہ کو کارروائی کی ہدایت کی ، سلیم جٹ انسپکٹر نے ڈی ایس پی کی قیادت میں منڈی بہائوالدین کے ٹریفک پوائنٹ پر چھاپے مارے.

چھاپوں کو دوران دو اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکاروں کو رشوت لیتے اور جعلی چالان بک استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور محمد ریاض اے ایس آئی ، ملک اعجاز اے ایس آئی ، اہلکار اصغر، یونس اور عرفان کو پکڑ کر نقدی اور جعلی چالان یک بر آمد کر کے فوری طور پر معطل کر کے لائن حاضر کردیا ۔

Exit mobile version