نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد

نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کا آل پنجاب کنونشن ڈسٹرکٹ پریس کلب کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں نمبردار ایسوسی ایشن کے اراکین نے اتحاد اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

کنونشن کے مہمان خصوصی نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے سرپرست اعلیٰ خان محمد خان جوئیہ نمبردار ایسوسی ایشن تھے۔ مہمانان اعزاز چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب راجہ غلام عباس نمبردار، سیکرٹری جنرل پنجاب چوہدری نزاکت علی گل نمبردار، ممبر سپریم کونسل پنجاب چوہدری اعجاز احمد بہاول تھے۔

سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے بھتیجے مخدوم اعظم محمود نمبردار، ضلعی جنرل سیکرٹری منڈی بہاالدین غازی گلزار حسین شاہ نیکوکارہ، نائب صدر تحصیل پھالیہ منڈی بہاؤالدین چوہدری فیصل عمران واہگہ، سابق ایم پی اے چوہدری محمودالحسن چیمہ، ضلعی صدر رحیم یار خان چوہدری عبدالواحد نمبردار، سینئر نائب صدر جام شکیل احمد نوناری و دیگر شریک تھے ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نمبرداران کو زیادہ سے زیادہ اختیارات ومراعات دینے اور نمبرداران کی نگرانی میں لوکل سطچ پر پنچایتی نظام قایم کرے تاکہ نچلی سطح پر عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت اور سستا انصاف مل سکے۔

مقررین کہا کہ انگریزوں کے دور میں نمبرداران کواختیارات ومراعات دیے گے تھے جو نصف صدی ہے بڑھنے کی بجاے کم کرکے بیوروکریسی کے حوالے کردیے گئے ہیں جس سے عوام کے مسائل مین اضافہ ہوا ہے۔ آبیانہ کی وصولی میں محکمہ ریونیوبھرپورتعاون کرے.

الاٹمنٹ شدہ رقبہ کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں، نمبردار کوفری اسلحہ لائسنس دیاجائے، ہرتحصیل میں نمبرداران کودفتر الاٹ کئے جائیں، ای آبیانہ کی درستگی اور نمبرداری فیس کویقینی بنایاجائے، نوٹیفکیشن 2006ء اور 2007ء کے مطابق نمبرداروں کو رقبہ کی الاٹمنٹ کی جائے اور چوکیدار کی فراہمی یقینی اور تنخواہ مقرر کی جائے۔

کنونشن میں تمام نمبرداران نے سرپرست اعلیٰ خان محمدخان جوئیہ، چیئرمین پنجاب راجہ غلام عباس، سیکرٹری جنرل پنجاب چوہدری نزاکت علی گل سمیت دیگر قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہارکیااور نمبردارایسوسی ایشن کو ضلع وتحصیل سطح پر بھرپور فعال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Exit mobile version