پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

today petrol price in pakistan 2023

وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کیے جانے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت آئندہ ایک ہفتے تک 335.86 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت 321.17 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت او ایم سی کو قیمتوں کے فرق کی ادائیگی کرے گی، جبکہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بھی حکومت برداشت کرے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 95 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 203 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری موصول ہوئی تھی جسے عوام کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرنے کے بعد اس کا حجم 56 ارب روپے بنتا ہے اور یہ اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول 544 روپے فی لیٹر ہونا چاہیے تھا لیکن 322 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے، ڈیزل کی قیمت آج 790 روپے فی لیٹر ہوتی، لیکن حکومت نے ریلیف دیا ہے اور 335 روپے میں فراہم کر رہی ہے۔

Exit mobile version