منڈی بہاءالدین کے 2 پٹرول پمپس کو ایس او سیز جاری

petrol price in pakistan today

وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کل 13 پٹرول پمپس کے کیسز زیر بحث لائے گئے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر 2 پٹرول پمپس کے این او سیز کی منظوری دی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29مارچ 2024) اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے زیر التواء کیسز کے تمام تر مراحل کو مکمل کر کے ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جارہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جن پٹرول پمس کے کاغذات نا مکمل ہیں وہ مکمل کر کے انہیں بھی جلد از جلد این اوسیز جاری کئے جائیں۔ بغیر این او سی کے چلنے والے پٹرول پمپ کو فوری طور پر سیل کیا جائے۔

Exit mobile version