منڈی بہاؤالدین میں 3 پیٹرول پمپس کے لیے این او سی کی منظوری

today petrol price in pakistan 2023

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل طارق ضیاء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات یاسر خان، ڈی او انڈسٹریز رانا سعید سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24مئی 2025)اجلاس میں کل13 پٹرول پمپس کے کیسز زیر بحث لائے گئے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر3 پٹرول پمپس کے این او سیز کی منظوری دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق قلیل مدت میں این او سیز کا اجراءیقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے زیر التواءکیسز کے تمام تر مراحل کو مکمل کر کے ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جارہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جن پٹرول پمس کے کاغذات نا مکمل ہیں وہ مکمل کر کے انہیں بھی جلد از جلد این اوسیز جاری کئے جائیں جبکہ بغیر این او سیز کے چلنے والے پٹرول پمپس فوری طور پر سیل کئے جائیں۔

Exit mobile version