شاہ تاج شوگر مل میں نئے کرشنگ سیزن 2025-26 کا آغاز کر دیا گیا

shahtaj sugar mill mandi bahauddin

شاہ تاج شوگر ملز منڈی بہاؤالدین نے 10 نومبر 2025 کو نئے کرشنگ سیزن 2025-26 کا آغاز ایک نئے عزم، محنت اور کامیابی کے جذبے کے ساتھ کیا۔

بوائلر لائٹ اپ کی پر وقار تقریب میں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر جناب عبدالوحید قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیزن شاہ تاج خاندان کے لیے محنت، لگن اور کامیابی کی نئی داستان رقم کرے گا۔ ہماری ترجیح ہمیشہ مزدوروں کی فلاح و بہبود، کسانوں کا اعتماد اور ملک کی ترقی رہی ہے۔

انہوں نے تمام کارکنوں، افسران اور پوری ٹیم کو نئے سیزن کے آغاز پر مبارکباد دی۔ بوائلر لائٹ اپ کی تقریب نہ صرف کرشنگ سیزن کے آغاز کی علامت تھی بلکہ یہ پاکستان کی شوگر انڈسٹری میں شاہ تاج شوگر ملز کے بھرپور کردار کی بھی عکاس تھی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کین جناب محمود احمد خالد نے ٹیم اسپرٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنتی کارکن ہی شاہ تاج کی اصل طاقت ہیں۔ ہمیشہ کی طرح شاہ تاج شوگر ملز اس سیزن میں بھی کسان دوست پالیسیوں، جدید ٹیکنالوجی، اعلیٰ معیار، زیادہ ریکوری اور بہتر پیداوار کے ساتھ ملک کی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Exit mobile version