مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن منڈی بہاٶالدین کے زیر اہتمام فاروقؓ وحسینؓ سیمینارکا انعقاد

Muslim Students Organization Mandi Bahauddin Seminar

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن منڈی بہاٶالدین کے زیر اہتمام 10محرم الحرام کو پریس کلب رجسٹرڈ منڈی بہاٶالدین میں خوبصورت فاروقؓ وحسینؓ سیمینارکا انعقادہواجس کی صدارت ضلعی ناظم برادر فیضان حسن گوندل نے کی

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 31 جولائی 2023) سیمینار کا آغاز حافظ محمدطیب نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا ثنا۶خوان مصطفیﷺ محمدحمزہ نقشبندی نے خوبصورت حمد و نعت پیش کی جس میں پنجاب کالج کے پروفیسر مولانا انعام الحق ڈگری کالج کے برادر عبدالوحید زین میڈیکل کالج کے پروفیسرطیب ، حکیم حامدمسعودبھٹہ چٸرمین طبی اتحادکونسل خیرالامہ ادارے کے پرنسپل پروفیسر ذوالقرنین برادر حسن ہرل , اورمختلف سکول وکالجز کے سٹوڈنٹس نے بھرپور شرکت کی.

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع منڈی بہاٶالدین کے ناظم اطلاعات و نشریات برادر زاہداقبال نے خطاب کرتے ہوٸے کہا سیدنا عمر فاروق اور سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنھما کی آپس میں گہری محبت اور رشتہ داری ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے شھر بانو شہزادی کا نکاح حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ سے کر کے محبت کا اظہار فرمایا تھا ،اور حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی ہمشیرہ حضرت ام کلثوم بنت علی کا نکاح حضرت عمر سے کر کے اپنی محبت کا اظہار فرمایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا MSO اپنے نوجوانوں کے دلوں میں صحابہ کرام اور اھلبیت کی محبت کو اجاگر کرنا چاہتی ہے، تاکہ کوٸی بھی دین سے بیزار شخص جھوٹی تاریخی روایات سے ہماری نوجوان نسل کو گمراہ نا کر سکےمسلم سٹوڈنٹس آرگناٸزیشن کے ضلعی ناظم فیضان حسن گوندل نے شرکا۶ سے خطاب کرتے ہوٸے فرمایا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں پرامن رہنے کا درس دیتا ہے حضرت عمرفاروقؓ اورحضرت حسینؓ کے کردارکو اپنانے کا درس دیتاہے آج بھی ضرورت اس چیز کی ہے کہ کردارحسینیؓ کواپنایاجاۓ اورظلم کے خلاف ڈٹ جایاجاۓ

مسلم سٹوڈنٹس کے ضلعی سرپرست انعام خان لودھی نے تمام مہمانوں اور محمد ظہیر خان صدر و اراکین پریس کلب رجسٹرڈ کی معاونت پر انکا شکریہ ادا کیا اوراس بات کی طرف میڈیا کی توجہ دلواٸی کہ حضرت حسینؓ ہم سب کے ایمان کامحور ہیں کسی مخصوص طبقہ کے نہیں۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ حضرت حسینؓ کی محبت کی آڑ میں جو حضرات صحابہؓ کی گستاخی کرے اسے قانونی گرفت میں لایاجاۓ سیمینار کا اختتام پروفیسر مولاناانعام الحق کی دعا سے ہوا۔ ملکی سلامتی استحکام اور معشیت کی بحالی اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کی گئی

Exit mobile version