مسلم لیگ ن جلد بحرانوں پر قابو پالے گی، مشاہد رضا

chaudhary mushahid raza

ضلعی صدر مسلم لیگ ن و کنوینر منڈی بہاؤالدین چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن وفاق اور پنجاب کو ترقی کی طرف لے کر جائے گی۔ پاکستان کی ترقی کا سہرا ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے سر جاتا رہا ہے۔ اس بار بھی وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی قیادت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو ترقی پذیر ممالک کی صف میں لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

پھالیہ (نامہ نگار) میاں برادران نے ملک کے تمام بڑے میگا پراجیکٹس کو مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس بار وہ اپنی ذہانت اور دور اندیشی کی بدولت ملک کے بحرانوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور پٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے میں بھی مثالی کردار ادا کریں گے۔

مشاہدرضا نے مزید کہا کہ حب الوطنی کے جذبے کے تحت میاں برادران ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے اور بہت جلد ملک کا نظام بہتر کریں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔ عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔

Exit mobile version