سموگ کا باعث بننے والے متعدد بھٹہ جات سیل

5 kilns running without zigzag technology were sealed

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران سموگ سے بچاﺅکے حوالے سے فیلڈ میں متحرک، افسران نے مختلف بھٹوں کا دورہ کیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عمل درآمد نہ کرنے والے 4 بھٹہ مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور متعدد بھٹہ جات کو سیل کر دیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 15 نومبر 2023)اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے ماحولیاتی پالیسی کے تحت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،جس کامقصدعوام الناس کو سموگ سے بچائو سمیت صاف ستھرا اورصحت مند ماحول فراہم کرناہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں فیلڈ افسران گاﺅں گاﺅں جاکر کاشتکاروں کو انسداد سموگ سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔

Exit mobile version