محمد آصف نوید کو ڈسٹرکٹ پولیشن ویلفیئر آفیسر منڈی بہاوالدین تعینات کر دیاگیا

سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کے احکامات پر محمد آصف نوید ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر پاپولیشن ویلفیئرآفیسر گجرات کو ڈسٹرکٹ پولیشن ویلفیئر آفیسر منڈی بہاوالدین تعینات کر دیاگیا۔ محمد آصف نوید عرصہ دراز سے ضلع گجرات میں تحصیل پاپولیشن ویلفئیر آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیشن ویلفیئر آفیسر اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر کے عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 27اگست2022 ) ڈسٹرکٹ آفس منڈی بہاوالدین پہنچنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عتیق الرحمن اورآفس عملے نے ان کا استقبال کیا۔محمد آصف نوید نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران و ملازمین سے تعارفی ملاقات کی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد آصف نوید نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اب ایک عالمی مسئلہ بن چکاہے۔جس کے واضح اثرات خوراک کی کمی ،مہنگائی بے روزگاری اورماحولیاتی تبدیلیوں کی شکل میں آنا شروع ہوگئے ہیں اور دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی صورتحال روزبروز ابتر ہوتی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس وقت دنیاکا آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔اگر آبادی کی بڑھتی ہو ئی رفتار کو نہ روکا گیاتو وسائل میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہونی شروع ہوجائے گی اور مشکلات اس حد تک بڑھ جائیں گے کہ ان پر قابو پانا ناممکن ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے ضلع کی تینو ں تحصیلوں میں 51 فلاحی مراکز قائم کئے ہیں، جہاں عوام کو فیملی پلاننگ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو عمومی امراض عامہ کے لیے چیک اپ اور ادویات مہیا کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز لیول پر فیملی ہیلتھ کلینک اور فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس بھی عوام کو خدمات دے رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ محکمے کی طرف سے تفویض کئے گئے کام کو پوری ایمانداری سے سر انجام دیں ۔ عوام کی خدمت میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر سابق ضلعی پاپولیشن آفیسر غفران ثاقب چوپڑا اور ضلعی پاپولیشن آفیسر گجرات عمر فاروق بھی موجودہ تھے۔جنہوں نے ذمہ ہ داریاں سنبھالنے پر آصف نویدڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر منڈی بہاوالدین کو مبارکباد پیش کی۔

Exit mobile version