پھالیہ پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار، 68 لاکھ کا مال برآمد

Phalia police operation, motorcycle thief gang arrested, 68 lakhs worth of property recovered

منڈی بہاءالدین: پھالیہ پولیس کی کاروائی، 58لاکھ کا مال مسروقہ برآمد مالکان کے حوالے. اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار آلہ قتل بھی برآمد. مویشی چور گینگ گرفتار لاکھوں روپے مالیتی سات مویشی برآمد. موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار 12 موٹر سائیکل برآمد مالکان کے حوالے.راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار 10 لاکھ کا مسروقہ برآمد مالکان کے حوالے

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 اپریل 2023) دو ہفتے قبل مانو چک نہر سے واجد علی ولد محمد رفیق کی لاش ملی جس کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ، مقامی پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر جدید طریقہ تفتیش کی مدد سے اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان نصیر اور مہدی خان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

چند روز قبل قبرستان کے قریب ملزم علی حسن نے سات سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا جسے 48گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا. گذشتہ ماہ آٹھ نامعلوم ملزمان مزدا ٹرک میں اسلحہ کے زور پر سات مویشی چھین کر فرار ہوگئے تھے جنہیں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا جبکہ مسروقہ مویشی اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے

چوری کی وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے چار ملزمان ساجد، عدیل، طیب اور گل فراز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے اٹھارہ لاکھ روپے مالیتی مسروقہ سامان جن میں میں بارہ عدد موٹرسائیکل بھی شامل ہیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالہ کردیئے گئے

پٹرول پمپ اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان نعمان، اقبال اور فیاض کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے دس لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کیا گیا جو اصل مالکان کے حوالہ کردیا گیا

Exit mobile version