پھالیہ میں 140 سے زائد دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے دریائے چناب اور راوی میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں 140 سے زائد دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کر رہی ہے۔

منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں 140 سے زائد دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔ سینکڑوں خاندان کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کر رہی ہے۔

پنجاب کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث آنے والی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں 140 سے زائد دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے جب کہ باہو مانگا میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے کچے مکانات بہہ گئے، سینکڑوں خاندان کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔

24 گھنٹوں میں منڈی بہاؤالدین کالا شادیاں سے 816 اور حافظ آباد پنڈی بھٹیاں سے 625 افراد کو نکالا گیا۔

پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کر رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو اور پولیس ہر لمحہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہیں اور ان علاقوں میں سول ڈیفنس کے 9 ہزار سے زائد رضاکار تعینات کیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول ڈیفنس کے امدادی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق سول ڈیفنس متاثرہ علاقوں سے لوگوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں پیش پیش ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کر لی ہے۔ اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں فوج طلب کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں گزشتہ روز شام 6 بجے تک شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح غیر معمولی بلند رہی جہاں بہاؤ 217660 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ تاہم پانی کی سطح میں کمی آئی ہے۔ پانی کی سطح کم ہو کر 534,409 کیوسک ہو گئی ہے۔ اس سے قبل یہاں پانی کی سطح 660,020 کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی۔

NEOC نے کہا ہے کہ ریلے 3 ستمبر کی دوپہر تک پنجند پہنچ جائیں گے، جہاں 650,000 سے 700,000 کیوسک کا بہاؤ متوقع ہے اور سیلاب کی شدید صورتحال متوقع ہے۔ حافظ آباد، چنیوٹ، ملتان، پنجند اور بہاولپور سیلابی صورتحال سے متاثر ہو سکتے ہیں

اور ان اضلاع میں انخلاء کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دریائے چناب کے بائیں کنارے پر واقع 18 ہزاری کے علاقے کو ممکنہ سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خلاف ورزی کی جگہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

Exit mobile version