دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ، پانی کے بہاو میں اضافے کا امکان

دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ، پانی کے بہاو میں اضافے کا امکان. دریائے چناب کے کنارے چار فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے. اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 30 جولائی 2021) منڈی بہاءالدین دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب . تفصیلات کے مطابق قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 84ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 64ہزار کیوسک ریکارڈ. پانی کے بہاو میں اضافے کا امکان ، زرائع

منڈی بہاءالدین ، دریائے چناب کے کنارے چار فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے. دریاوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کی بریفنگ.

Exit mobile version