سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس کا روٹ بحال

malakwal to PD Khan train service

جہانیاں سے فیصل آباد اور لالہ موسیٰ تک ٹریک کی مرمت کے بعد ملت ایکسپریس کا روٹ بحال کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانیاں سے ٹوبہ، گوجرہ، فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس کا روٹ جو سیلاب کے باعث کبیروالا کے قریب ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث بند کر دیا گیا تھا، اب بحال کر دیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں جانے والے مسافر ملت ایکسپریس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جہانیاں اور گردونواح کے سینکڑوں افراد، تجارت اور ٹیکسٹائل کے کاروبار سے وابستہ افراد ملت ایکسپریس پر فیصل آباد اور دیگر شہروں سے سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Exit mobile version