دریائے چناب میں دوسرے سیلابی ریلے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی خدمت میں پیش پیش، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر کی زیرنگرانی تحصیل پھالیہ کے سیلاب متاثرین کے گھروں کی دہلیز پر دودھ ،کھانا، پھل، بسکٹ اور خشک راشن فراہم کیا جا رہے ہے۔
منڈی بہاءالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 04 ستمبر 2025 ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، آفت کی اس مشکل گھڑی میں ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج سیلاب ذدگان کو صبح اور شام کا بہترین کھانا مہیا کر رہے ہیں جبکہ جانوروں کیلئے سبز چارہ اور ونڈہ بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جا رہا ہے۔
محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے بیمار جانوروں کو ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، اسی طرح محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور عملہ امدادی کیمپس میں طبی سہولیات اور مفت ادویات بھی فراہم کر رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی بحالی تک تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
