ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے زیر اہتمام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے خصوصی اجلاس

voters in punjab

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی کی زیرصدارت عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنریاسر حمید عباسی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرشیخ محمد اقبال، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 20 جنوری 2024 ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنراور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تمام امیدواران اور ان کے نمائندگان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جانب سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق بارے تفصیل سے آگاہ کیااور تمام امیدواران میں ضابطہ اخلاق کی کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق تمام امیدواران ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ 2017 پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ، عام انتخابات کے صاف،شفاف،پر امن اور کامیاب انعقاد کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ اجلاس میں امیدواروں کی شکایات کو سنا گیا اور ان کے حل کیلئے یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

Exit mobile version