سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے بچوں کے یونیفارم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس ہوا

Autism Resource Center started in District Jinnah Public School

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدات سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے بچوں کیلئے یونیفارم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب، پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سنٹر منڈی بہاوالدین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19مارچ 2024)اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے سپیشل بچوں کی یونیفارمز کی خریداری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے بچوں کے نئی یونیفارم کی خریداری کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ اسی ہفتے کے دوران تمام تر پروسیجر کو مکمل کیا جائے ۔

اس حوالے سے کوٹیشنز حاصل کی جائیں اور جلد از جلدیونیفارم کی خریداری کو یقینی بنایا جائے۔ پنجاب حکومت سپیشل طالب علموں کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ان کو صلاحیتوں کے اعتبار سے تربیت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی مالی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے بچوں کیلئے کی گئی یونیفارم کی خریداری میں تمام تر شفافیت کو بروئے کار لایا جائے گا ۔

Exit mobile version