اوورسیز ویلفیئر فاؤنڈیشن چک سیدا کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

Dr. Warda Sikandar

منڈی بہاوالدین، اوورسیز ویلفیئر فاؤنڈیشن چک سیدا کے زیر اہتمام چک سیدا نواں لوک میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مایہ ناز سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔

مریضوں کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور فری ادویات دی گئیں۔ ایسی ادویات جو کیمپ میں موجو نہیں تھیں۔ ان مریضوں کو نقد کیش کی صورت میں مالی امداد کی گئی تاکہ وہ بھی ادویات حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر ممبر اوورسیز ویلفیئر فاؤنڈیشن نوید عرفان کا کہنا تھا کہ چک سیدا اوورسیز یلفیئر فاؤنڈیشن نے اگست 2023 میں اپنے گاؤں میں ویلفیئر کے کام شروع کئے ، جس میں روزانہ کی بنیاد پر گاؤں کی صفائی کے لیے 4 سویپر کو ملازمت پر رکھا گیا۔

گاؤں میں کسی غریب کی شادی، فوتگی، علاج، تعلیم، جنازہ گاہ کی چاردیواری اور غریب افراد کے ہر ممکن تعاون کے لیے جدوجہد میں مشغول ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چک سیدا میں گرلز ہائی سکول کا دیرینہ مسئلہ تھا، جس کے لیے چک سیدا کی کاروباری اور سماجی شخصیت ناصر گوندل حاکم نے زمین کا عطیہ کیا ہے۔

چک سیدا فاونڈیشن دن رات گرلز سکول کے قیام میں مصروف عمل ہے تاکہ جلد از جلد علاقے کی بیٹیوں کے لیے سکول کا قیام عمل میں لایاجا سکے۔ ضلع کے لوگوں نے موجودہ دور میں اس عوام دوست منصوبوں کو خوب سراہا ہے۔

Exit mobile version