مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی طے پا گئی۔ دلہن کون ہو گی؟

مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر کی دوسری شادی طے پا گئی۔ اس بار ان کی دلہن کون بنے گی؟ اس حوالے سے پارٹی ذرائع سے معلومات سامنے آئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔ اس بار ان کی دلہن سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن جاوید شفیع کی پوتی ہوگی۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی بیٹی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقریبات رواں سال نومبر دسمبر میں ہوں گی۔ اس رشتے کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کی شادی اس سے قبل سابق سینیٹر سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے 2021 میں ہوئی تھی تاہم جنید اور ان کی اہلیہ کے درمیان اکتوبر 2023 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ جنید صفدر برطانیہ میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد اب لاہور میں مقیم ہیں۔

Exit mobile version