ضلع منڈی بہاؤالدین میں 65 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی شرح 10.86 فیصد ہے

voters in punjab

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں مجموعی طور پر 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ جس میں مردوں کے لیے 25 ہزار 320 پولنگ اسٹیشنز اور خواتین کے لیے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ ملک بھر میں 41,405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جس میں پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران پولنگ سے 2 گھنٹے قبل پولنگ سٹیشنز پہنچیں گئے۔ بیلٹ پیپر کاؤنٹر فائل میں تمام معلومات درج کریں گے۔ مردوں کے لیے بایاں انگوٹھا، خواتین کے لیے دایاں انگوٹھا لگائیں اور بیلٹ پیپرز کے پیچھے مخصوص نمبر کے ساتھ سرکاری مہر لگائیں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران پولنگ سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف کرادی ہے۔ ووٹرز واٹس ایپ نمبر 5050610-0327 استعمال کر سکتے ہیں جبکہ گویائی اور سماعت سے محروم افراد ویڈیو کے ذریعے اپنی شکایات پیش کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی شکایت ای میل ایڈریس پر بھی بھیج سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں مجموعی طور پر 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں کل رجسٹرڈ ووٹرز میں 65 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی شرح 10 فیصد سے کم ہو گئی ہے۔

2018 اور 2023 کی پولنگ اسکیموں کا موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد میں 1.67 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ لیکن کل ووٹروں میں ان کا تناسب تقریباً ایک فیصد کم ہوا۔ 2023 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 12.86 ملین ہو گئی، جن میں 65 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 1.23 ملین یا 9.56 فیصد تھی۔

Registered Voters In Mandi Bahauddin 2023

تمام 144 اضلاع میں سے صرف 26 اضلاع میں بزرگ ووٹرز کا تناسب 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ گجرات اور سرگودھا کے اضلاع میں 65 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کا تناسب 11.77 فیصد، تلہ گڑھ (11.59 فیصد)، چکوال (11.43 فیصد)، چنیوٹ (10.90 فیصد)، جہلم (10.89 فیصد)، خوشاب (10.88 فیصد) ہے۔

لاہور اور منڈی بہاؤالدین (10.86 فیصد) اور اٹک (10.82 فیصد) ہے۔ پنجاب کے 5 اضلاع ایسے ہیں جہاں بزرگ ووٹرز کی شرح 9 فیصد سے کم ہے، ان میں ملتان، مظفر گڑھ، لودھراں، کوٹ ادو اور لیہ شامل ہیں۔ اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار ہے جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار (9.91 فیصد) ووٹرز کی عمر 65 سال سے زائد ہے۔

Exit mobile version