منڈی بہاءالدین: خاتون کا قتل، سزائے موت پانے والا ملزم ہائیکورٹ سے بری

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزم آصف شہزاد کو پراسیکیوشن کی ناقص کارکردگی کے باعث بری کر دی۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 نومبر 2021) جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ مقامی سیشن کورٹ نے ملزم آصف کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور میڈیکل کے گواہوں کے بیانات پر تصادم پایا گیا۔

مقتولہ کو آصف شہزاد نے قتل نہیں کیا کیونکہ ملزم مقتولہ سے پیار کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ منڈی بہاوالدین پولیس نے 2017 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، جس میں ملزم پر صباء شہزادی نامی لڑکی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ دفعہ 302، 449، 325 اور 460 کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے میں مقتولہ کی والد نے بتایا کہ ملزم آصف میری بیٹی کا رشتہ مانگتا تھا جس پر میں انکار کر دیا تھا۔ 7دسمبر 2017 کو ملزم دوبارہ گھر آیا اور بیٹی کا رشتہ مانگا لیکن رشتے سے انکار پر ملزم آصف مشتعل ہوگیا اور صباء شہزادی نامی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے خود بھی گولی مار کر زخمی کرلیا.

Exit mobile version