دتو چوہڑ: فرانس میں مقیم لڑکے کو نشے میں دھت لڑکوں نے قتل کر دیا

dead body

فرانس میں قتل ہونے والے منڈی بہاؤالدین کے نوجوان کی آج نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں دتو چوہڑ میں ادا کر دی گئی۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 22 فروری 2024) منڈی بہاؤالدین کے گاؤں دتو چوھڑ کے نوجوان امجد فاروق گوندل ولد عزیز گوندل کو فرانس میں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امجد فاروق گوندل نے اسائلم اپلائی کیا تو گورنمنٹ کی طرف سے اسے جو رہائش دی گئی وہاں دیگر ممالک کے لڑکے بھی تھے۔ایک رات نشے میں دھت غیر ملکی لڑکوں نے امجد فاروق گوندل کو چھریوں کے وار کر کے جان سے مار دیا۔

Exit mobile version