منڈی بہاؤالدین پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے سٹی ہسپتال کے سامنے واقع پلازہ کو سیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مختلف خلاف ورزیوں اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پلازہ مالکان کو پہلے بھی نوٹس جاری کیے گئے تھے تاہم عدم تعمیل کے باعث یہ سخت قدم اٹھایا گیا۔
کارروائی کے دوران متعلقہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پلازہ کو مکمل طور پر بند کروا دیا جبکہ آس پاس موجود دکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
