منڈی بہاءالدین پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تینوں تحصیلوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا۔فائنل میچ منڈی بہاءالدین بار نے ملکوال بار سے جیت لیا مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغر خان، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا، سنیئر سول جج مظہر حسین رامے، بار کے ضلعی صدر چوہدری ظہور گوندل تھے.
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 16 مارچ 2022) منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جشن بہاراں کے موقع پر منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ بار اور ملکوال پھالیہ بار کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والےٹورنامنٹ جس میں منڈی بہاءالدین بار کی کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ میں کامیابی حاصل کی.
معزز مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغر خان، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا، سنیئر سول جج مظہر حسین رامے، بار کے ضلعی صدر چوہدری ظہور گوندل نے جیتنے والی کرکٹ ٹیم، رنر اپ میں ٹرافیاں اور شیلڈ تقسیم کیں، بعدازاں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے معزز مہمانوں کو بھی شیلڈ پیش کی گئیں ۔