لاہور ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 اگست 2022)بلدیاتی ادارے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے فنڈز خرچ کرنے میں ناکام ہو گئے ،خطیر رقم اور وسائل ہونے کے باوجود 36 اضلاع میں سے لاہور ترقیاتی کاموں میں 31ویں نمبر پر رہا ۔
پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی ڈیش بورڈ رپورٹ کے مطابق 2021 میں جاری ترقیاتی سکیمیں 2022میں بھی التوا کا شکارہیں ،لاہور کی 1ارب 93 کروڑ 40 لاکھ کی 253ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ،245 کے ورک آرڈر جاری ہوئے جن میں سے 191 مکمل اور62 التوا کا شکارہیں ۔
یہ بھی پڑڑھیں: ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا
اٹک 217 اور لودھراں تمام 243 سکیموں کو مکمل کر کے پہلے جبکہ منڈی بہاؤالدین 130 سکیموں کیساتھ دوسرے نمبرپر رہا۔اسی طرح میانوالی میں 207 میں سے 183 ،ساہیوال 85 میں سے 80 ، بھکر 270 میں سے 228 ، بہاولنگر 84 میں سے 67 ،رحیم یار خان 145 میں سے 123 ،چکوال 352 میں سے 324 ،خانیوال 341 میں سے 203 ،حافظ آباد 226 میں سے 95 ،بہاولپور 313 میں سے 309 ،
گجرات 128 میں سے 114 ،نارووال 120 میں سے 95 ،پاکپتن 67 میں سے 60 ،راولپنڈی 947 میں سے 601 ،ملتان 192 میں سے 173 ،لیہ 160 میں سے 92 ،سیالکوٹ 111 میں سے 69 ،چنیوٹ92 میں سے 43 ،رحیم یار خان 148 میں سے 140 ،قصور 203 میں سے 108 ،مظفر گڑھ 171 میں سے 74 ،خوشاب 155میں سے 66 ،سرگودھا 280 میں سے 71 ،اوکاڑہ 22 میں سے 5 ،وہاڑی 279 میں سے 154 ،فیصل آباد 444 میں سے 231 ،
راجن پور 87 میں سے 58 ، ننکانہ صاحب 141 میں سے 51 ،ڈیرہ غازی خان 123 میں سے 26 ، شیخوپورہ 170 میں سے 92 ، گوجرانوالہ 120 میں سے 24 ،جھنگ 196 میں سے 99 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ 202 میں سے 176 ،جہلم میں 210 میں سے 209 ترقیاتی سکیمیں مکمل ہوئیں۔مجموعی طور پر 7ہزار 526 سکیموں میں سے 5ہزار 448 مکمل جبکہ 2 ہزار 78 التوا کاشکار ہیں۔پروگرام کی مد میں 23 ارب 19 کروڑ روپے مختص کئے گئے جن میں سے 18 ارب 34 کروڑ خرچ کئے جا سکے جبکہ 5 ارب کے لگ بھگ خرچ نہیں کئے گئے ۔
