منڈی بہائوالدین آج پھر لہو لہان ہو گیا. منڈی بہاؤالدین کے علاقہ ریڑکا بالا میں فتح محمد گوندل کو معمولی جھگڑے پر قتل کر دیا گیا جبکہ تھانہ پھالیہ کی حدود میں باپ نے اپنی بیٹی اور بیوی کو قتل کر کے دیا. پولیس
منڈی بہائوالدین (ایم. بی.ڈین نیوز 30 جولائی 2022) منڈی بہائوالدین میں آج پھر قتل و غارت کے 3 افسوس ناک واقعات پیش آئے ہیں. منڈی بہائوالدین میں ایک ہی روز میں 3 افراد کو قتل کر کے موت کے کھاٹ اتار دیا گیا. لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل
قتل کا پہلا واقع ریڑکا بالا میں پیش آیا جہاں پر معمولی جھگڑے کی بنا پر فتح محمد گوندل کو قتل کر دیا گیا ہے. جبکہ دوسرا افسوس ناک واقع منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں گھنیاں میں پیش آیا جہاں پر باپ نے اپنی جواں سالہ بیٹی اور اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا.
یہ بھی پڑھیں: جانو چک کی معروف شخصیت بشیر احمد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
پولیس کے مطابق ماں اور بیٹی کی لاشیں کمرے سے برآمد ہوئی ہیں. پولیس نے بتایا کہ دونوں کے چہروں پر تشددکے نشانات ہیں. مقتولہ کی بہن نے الزام لگایا کہ 15سالہ مقتولہ لائبہ کا والد ساجد اسے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور ملزم ساجد نے بدنامی کے ڈر سے اپنی بیوی رفعت بی بی اور بیٹی لائبہ کو قتل کیا ہے.
مقتولہ رفعت بی بی جو کہ سوہاوہ بولانی کی رہائشی تھی جس کی شادی پھالیہ کے گائوں گھنیاں میں ہوئی تھی. مقتولہ کے 5 بچے تھے. پولیس نے پاسٹ مارٹم کے لئے لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں.
