حکومت نے صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حکومت نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 69.44 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے فی سلنڈر کی نئی قیمت 2378.89 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اکتوبر کے لیے فی سلنڈر کی قیمت 2,448.33 روپے مقرر کی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے ہوگا۔
