لوکل گورنمنٹ آرڈیننس: تحصیلوں کو یونٹس میں تبدیل کر دیا گیا

(لاہور ) محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی روشنی میں صوبہ کی تحصیلوں کو یونٹس میں تبدیل کر دیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 7 فروری 2022) تفصیل کے مطابق قصور میں گیارہ، ننکانہ صاحب میں چھ جبکہ شیخوپورہ میں نو یونٹس ہونگے۔ ملتان اور لودھراں میں تین، خانیوال میں پانچ جبکہ ویہاڑی میں چھ یونٹس ہونگے۔

فیصل آباد میں آٹھ، جھنگ پانچ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ چار یونٹس پر مشتمل ہونگے۔ دریں اثنا گجرانولہ اور گجرات سات، حافظ آباد چار، ناروال اور منڈی بہاؤالدین تین جبکہ سیالکوٹ چھ یونٹس پر مشتمل ہوگا، محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Exit mobile version