محکمہ لائیوسٹاک کا میانہ گوندل اور ہیڈ فقیریاں میں کھل اور فیڈ کے گوداموں پر چھاپہ

Live Stock mandi bahauddin

ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالق شفیع کے حکم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک منڈی بہاولدین ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملکوال ڈاکٹر پرنس وقاص احمد نے میانہ گوندل اور ہیڈ فقیریاں میں مختلف کھل بنولہ اور اینیمل فیڈ ڈیلرز کی دوکانوں اور گوداموں کو اچانک چیک کیا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31دسمبر 2022) دوران انسپکشن مختلف ڈیلرز کی رجسٹریشن، انوائس، ریکارڈ اور کھل ونڈا کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ دوران انسپکشن مختلف ڈیلرز کے مختلف ونڈا کے نمونہ جات حاصل کئے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری روانہ کئے۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ صرف رجسٹرڈ اور معیاری کھل بنولہ اور ونڈا فروخت کریں۔

فیڈ بیگ کا وزن 20 یا 40 کلو گرام سے کم نہیں ہونا چاہیے، نیز ہر فیڈ بیگ پر اس کے اجزائے ترکیبی، تاریخ تیاری، ایکسپائری ڈیٹ اورافلاٹاکسن لیول درج ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ڈیلر کو غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور ناقص اینیمل فیڈ کی فروخت اورمویشی پال کسان بھائیوں کے معاشی نقصان کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔

کسی بھی قسم کی شکایت، خلاف ورزی یا سمپل فیل ہونے کی صورت میں متعلقہ ڈیلر کی دوکان سیل کر کے اس کے خلاف پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپائونڈ فیڈ ایکٹ 2016 کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی کوئی رو رعایت نہ برتی جائے گی۔

Exit mobile version