منڈی بہاءالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 05 ستمبر 2025 ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی محکمہ لائیو سٹاک سیلاب متاثرین کیلئے ہمہ وقت فیلڈ میں موجود۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے بتایا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 7 امدادی کیمپس فعال کئے گئے ہیں جبکہ 4 موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کی گاڑیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک نے متاثرین کے ڈیرہ جات پر جاکر اب تک 7،223 سے زائد جانوروں کو ویکسین لگائی جبکہ 3،861 جانوروں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ امدادی کیمپس پر جانوروں کیلئے ادویات، ویکسین، ونڈہ اور چارے کی وافر مقدار کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ 78 گاﺅں میں جانوروں کیلئے ابتک 6 ہزار سے زائد ونڈا بیگز بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
