دفاتر کو پیپر لیس فائل سسٹم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کر دئیے گئے

Laptops have been distributed to the offices under paperless file system

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کے صوبائی محکموں میں روایتی فائل سسٹم کی جگہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم (e_FOAS) متعارف کروا دیا گیاہے ۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈپٹی کمشنر آفس کی مختلف برانچز کے سربراہان میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24اگست 2023) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے 12 افسران میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد دفاتر میں پیپر لیس فائل سسٹم کا فروغ اور نفاذ ہے، جس کی بدولت نہ صرف سرکاری امور کی ادائیگی میں تیزی، جدت اور شفافیت آئے گی بلکہ سٹیشنری اخراجات میں بھی مکمل طور پر بچت ممکن ہوسکے گی۔

پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کو 12 لیپ ٹاپ بھجوا دئیے

جس سے اب دفتری کارکردگی میں واضح بہتری کے ساتھ فائلوں کو ڈیجیٹلائزڈ طریقہ سے زیادہ منظم، شفاف اور ہمہ وقت دستیاب رکھنے کے حوالہ سے بھی ایک جدید دفتری نظام کی جانب مثبت پیش قدمی کا آغاز ہوگیاہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Exit mobile version