پھالیہ کے جج کا کم عمر بچے کے ریپ کیس کا مصنوعی ذہانت کی مدد سے فیصلہ

court

اسلام آباد : پنجاب کی مقامی عدالت کے جج نے کم عمر ملزم کو ریپ کی کوشش کے الزام میں ضمانت قبل از گرفتاری دینے کیلئے مصنوعی  ہانت کی مدد لی ۔

پنجاب کے وسطی ضلع منڈی بہا والدین کے علاقے پھالیہ کے جج نے کم عمر ملزم کو ریپ کی کوشش کے الزام میں ضمانت  بل از گرفتاری دینے کیلئے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر چیٹ جی پی ٹی فور سے مدد لی اور اسے اپنے فیصلے کا حصہ بھی بنایا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب ملزم بچہ اپنی والدہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا تو وہ سہما ہوا  ھا اور کم عمری اس کے چہرے سے عیاں تھی ، یہ وجو ہات ہی کافی ہیں کہ اس معاملے کی مزید چھان بین کی جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج عامر  منیر نے چیٹ جی پی ٹی سے کل 18 سوالات کئے۔ جسٹس عامر منیر نے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ اس فیصلے کی ایک کا پی لاہور ہائی کورٹ کو بھی ارسال کی جارہی ہے۔

Exit mobile version