جماعت اسلامی منڈی بہاؤالدین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کریں گے

protest

لاہور: جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر رفح میں اسرائیلی بربریت کے خلاف آج (جمعہ) کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت نائب امیر میاں محمد اسلم کریں گے۔ لاہور میں ہونے والے مظاہرے میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم شرکت کریں گے۔ منڈی بہاؤالدین میں احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر لیاقت بلوچ خطاب کریں گے۔

اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر روک دے؛ عالمی عدالت کا فیصلہ آگیا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے تاریخی فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے تینوں یورپی ممالک کے وزرائے اعظم کو خط لکھ کر انہیں مبارک باد دی اور اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ان کی حکومتوں کے اقدامات مسئلہ فلسطین کے پرامن حل، فلسطینی عوام کو آزادی اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لئے اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔ امیر جماعت نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ان ریاستوں کے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، انسانی حقوق کے احترام اور عدل و مساوات کے اسلامی اصولوں کی پاسداری کے عملی اظہار کی نشاندہی کرتا ہے۔

Exit mobile version