غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ تین تازہ حملوں میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز غزہ میں اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے جمع ہونے والے لوگوں پر فائرنگ اور شیلنگ کی، جب کہ بے گھر فلسطینیوں پر بم گرائے۔
غزہ کے اسپتالوں کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے منگل کی صبح سے غزہ میں کم از کم 86 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے، جن میں 56 بے گھر افراد بھی شامل ہیں جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں کم از کم 25 افراد شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں سے 62 کی حالت تشویشناک ہے۔
