مویشی پال کسانوں کے لیے 5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضوں کا اعلان

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی ضلع منڈی بہاءالدین میں لائیو سٹاک فارمرز کی رجسٹریشن اور ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے۔معیار پر پورا اترنے والے فارمرز کو ایک لاکھ 35 ہزار روپے سے لے کر 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک 5 ماہ کے لیے بلا سود قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے ۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14جولائی 2025) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مویشی پال حضرات کیلئے 20 ارب روپے کی خطیر رقم سے وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کا اجراءکیا ہے۔ فامرز حضرات کم سے کم 5 جانور اور زیادہ سے زیادہ 20 جانور رجسٹرکروا سکتا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے بتایا کہ ضلع کے تمام لائیو سٹاک سنٹرز ،ڈسپنسریز اور محکمہ زراعت کے دفاتر میں بھی لائیو سٹاک کارڈ سہولت ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں ابتک 511 رجسٹرڈ افراد کو8 کروڑ 27 لاکھ 41 ہزار 500 روپے قرضہ جات کی مد میں مویشی پال حضرات میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

رجسٹرڈ افراد لائیو سٹاک کارڈ کو استعمال کر کے جانوروں کی خوراک مثلاً ونڈا، سائیلیج اور نمکیاتی آمیزہ خرید سکتے ہیں جبکہ اس رقم کا 30 فیصد کیش بھی جانوروں کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے فارمرز حضرات سے اپیل کی کہ وہ 9211 پر کال کر کے اپنے آپ کو لازمی رجسٹرڈ کروائیں تا کہ حکومت پنجاب کی اس سکیم سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا لائیو سٹاک کارڈ لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک احسن اقدام ہے۔جس سے نہ صرف فارمرز کے جانوروں کی پیداوار اورآمدن میں اضافہ ہوگابلکہ ملک میں گوشت کی پیداوار اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مویشی پال کسان بھائیوں کو اس سکیم سے بھرپور فائدہ حاصل کرتے ہوئے لائیو سٹاک فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہیے۔

Exit mobile version