وفاقی محتسب کی دلچسپی اور کاوش سے 60 کے قریب خاندانوں کو رقوم مل گئیں

court

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے بتایا ہے کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پوسٹل لائف انشورنس کے سی ای او کو پالیسی ہولڈر کی رقوم کی واپسی میں تاخیر پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ طلب کر لیا.

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 10فروری 2023) پوسٹل لائف انشورنس کے پالیسی ہولڈر جن کی دو، دو سال سے کلیم کی رقوم نہ مل رہی تھیں اور جن کی فہرست انچارج ریجنل آفس سرگودھا نے وفاقی محتسب کو مہیا کی تھیں۔ ان کی شکایات کے ازالہ کیلئے سی ای او پوسٹل لائف نے سرگودھا ریجن کے زیر التوا کلیم جو کہ ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے بنتے تھے۔ ان کے چیک پیش کر دئیے اور متعلقہ فیلڈ آفس سے متاثرین کو چیک تقسیم کر دئیے گئے۔

وفاقی محتسب کی ذاتی دلچسپی اور کاوش سے 60 کے قریب خاندانوں کو رقوم مل گئیں۔ وفاقی محتسب کے اس اقدام کو عوام الناس کی جانب سے بہت سراہا گیا اور ریجنل آفس سرگودھا کی کارکردگی کو بھی عوامی حلقوں میں بہت ستائش ملی ہے اور عوام کا اعتماد بڑھا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ واقعی فوری انصاف دلواتا ہے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کارکردگی صف پچھلے دو تین ماہ کی ہے ۔ قبل ازیں ریجنل آفس سرگودھا پوسٹل لائف کے پالیسی ہولڈر کو ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے کلیم /چیک کی ادائیگی کرا چکا ہے ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ متزکرہ بالا چیک سرگودھا ، جوہرآباد، میانوالی اور منڈی بہاوالدین کے متاثرین کو تقسیم کئے گئے۔

Exit mobile version