سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا حکم

school timings in punjab 2022

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے اور طغیانی کے باعث منڈی بہاؤالدین میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین کے درج ذیل علاقوں میں واقع تمام سرکاری اور نجی سکول اور کالج مورخہ 08-09-2025 سے 13-09-2025 تک 7 دن کے لیے بند رہیں گے۔

سیلاب کے باعث منڈی بہاؤالدین کے متعدد اسکولز و کالجز 7 روز کیلئے بند رہیں گے

گورنمنٹ ایلمنٹری سکول باہری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باہری، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول چک عبداللہ، گورنمنٹ پرائمری سکول فرخ پور نو، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گڈگور، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جاگو کلاں بند رہیں گے۔

اسی طرح گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کالا شادیاں، گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول کالا شادیاں، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نور پور کٹوی، گورنمنٹ پرائمری سکول رتو، گورنمنٹ ہائی سکول سیدا،گورنمنٹ ماڈل ایلمنٹری سکول ٹھٹی شاہ محمد بھی بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ یکم ستمبر 2025 سے پنجاب بھر کے تمام اسکول موسم گرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے تھے تاہم سیلاب کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو مزید مدت کے لیے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version