ڈپٹی کمشنر دفتر منڈی بہائوالدین میں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

14 august 2022

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آصف محمود اور ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان جیسا عظیم وطن حاصل کرنے کیلئے طویل جدوجہد اور لازوال قربانیاں دینا پڑیں۔ انہوں نے کہاکہ14 اگست اہم ترین دن ہے، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ اپنے اسلاف کے دئےے ہوئے اس ملک کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بہا دیں گے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14اگست2021 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں یوم آزادی کی سادہ اور پر وقار تقریب میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا با قاعدہ آغاز 8:58 پر سائرن بجا کر کیا گیا۔ جس کے بعد پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ احترام سے سنایا گیا۔ ریسکیو 1122، پولیس اور سکاﺅٹس طلباءکے دستوں کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پرسی ای اوہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ڈی او ایمرجنسی ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان، ڈی ایس پی صاحبان، پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت دیگرمحکموں کے افسران ،معززین شہر، تاجربرادری، میڈیا نمائندگان اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آصف محمود اور ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں، خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم آزاد وطن کی فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس بالخصوص طلباء، اساتذہ اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ انفرادی و اجتماعی کاوشوں سے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایم این اے نے ڈی سی آفس کے احاطے میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کر کے مریضوں اور ان کے لواحقین میں مٹھائی اور گفٹس تقسیم کئے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ جیل بھی گئے ۔

جیل میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے آباﺅ اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون توڑنے پر جیل آنے والوں کو عہد کرنا ہوگا کہ وہ رہائی کے بعد اپنی زندگی اچھے انداز میں گزار کر قابل فخر شہری بنیں گے۔ تقریب کے اختتام پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان،ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل نے اسیران میں سویٹس اور گفٹس بھی تقسیم کئے۔

Exit mobile version