منڈی بہاؤالدین میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، شہری 35 لاکھ روپے کی نقدی سے محروم

robbery

ضلع منڈی بہاوالدین کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، روزانہ کی بنیاد پر شہری لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکل وغیرہ سے محروم، علاقہ بھر میں خوف و ہراس کی فضا

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 جون 2023) تھانہ گوجرہ کی حدود میں پانچویں روز ڈکیتی کی پانچویں واردات، پولیس بھوجووال کے قریب دو ڈاکو شہری سے 1 لاکھ 30 ہزار نقدی، دو موبائل فون چھین کر فرار، گوجرہ پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی.

مورخہ 09-06-2023 ناصروالی پل بوسال پہ ڈکیتی، 2 لاکھ 67ہزار نقدی موبائلز اے ٹی ایم کارڈز چوری. 10-06-2023 رکن میں 30 لاکھ مالیت کی کار چوری کر لی گئی. 11-06-2023 ریتووال بوسال پہ 30 ہزار نقدی 2 اے ٹی ایم 1عددموبائل فون چوری

قادرآباد: نامعلوم مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 50 لاکھ کی ڈکیتی کر کے باآسانی فرار

مورخہ 12-06-2023 بکن کے قریب عرفان نامی شخص سے 1عدد125 موٹر سائیکل 2عدد بیٹریاں 24 ہزار نقدی 1 عددموبائل چوری. 13-06-2023 سیم نالہ بھوجووال کے قریب پنڈی والا کے رہائشی قمرولدمحمد سے دو نقاب پوشوں نے اسلحہ کے زور پہ 1 لاکھ 27 ہزار نقدی 2 عدد موبائل اور شناختی کارڈ لے لیا.

منڈی بہاوالدین پھالیہ لیدھر کے قریب دن دیہاڑے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات.بنک سے 30 لاکھ روپے لے کر جانے والے شہری سے دو موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر فرار ہو گئے.

کشمیر موبائل تکبیر روڈ پر 3مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر 8 منٹ میں ساڑہے 3لاکھ نقدی لوٹ کر فرار۔ 15 پر بروقت اطلاع کے باوجود پولیس 25 منٹ تاخیر سے پہنچی۔عینی شاہدین. کشمیر موبائل ڈکیتی کے فوری بعد محلہ فیض آباد میں ڈاکٹر اشرف کے گھر پر ڈکیتی کی واردات تین مسلح ڈاکو مریضوں کی زیورات بھی اتار کر لے گئے ذرائع

ذرائع کے مطابق یہ وہ ہی گروپ ہے جس نے چند دن پہلے بیسٹ فارمیسی اور غوری ٹائر ہاؤس پر ڈکیتی کی ہے. کمال بات اور ڈکیتوں کی دیدا دلیری یہ ہے کہ ہر واردات میں ان ڈکیتوں کے کپڑے 99% سیم ہیں.

Exit mobile version