لگاتار بارشیں، ژالہ باری، شہروں کی فہرست جاری

fog in mandi bahauddin

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کر دیا، دریاؤں اور نہروں میں طغیانی کا خدشہ، الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے 29 اپریل تک لاہور، اسلام آباد، مری، راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

27اپریل سے 3 مئی تک ملتان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور ساہیوال میں بارش ہو سکتی ہے،30اپریل سے 5 مئی تک اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں بارش کا امکان ہے۔

30اپریل سے 5مئی تک خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ، لاہور، فیصل آباد میں بھی بارشیں ہونگی۔

جھنگ، قصور، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،بارشوں سے ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

Exit mobile version