منڈی بہاوالدین میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر آئین پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کے کھلاڑی سڑکوں پر نکل آئے، کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے۔عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال کے حق میں نعرے لگائے
منڈی بہاوالدین میں چیئرمین عمران خان کی کال پر آئین پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کے کھلاڑی بھی سڑکوں پر نکل آئے، ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے ضلعی سنیئر نائب صدر افضال گوندل بھلو نے کی.
کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال کے حق میں نعرے،اس موقع پر پی ٹی آئی ضلعی سنیئر نائب صدر ۔افضال گوندل بھلو کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کی کال پر گھروں سے نکلے ہیں اور عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم آئین پاکستان، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں پی ڈی ایم حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان کا آئین توڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔