عمران خان کی منڈی بہاؤالدین، ننکانہ، سرگودھا، گجرات اور لاہور کے کارکنوں کے ساتھ افطاری

Imran Khan breaking his fast with the workers of Mandi Bahauddin, Nankana, Sargodha, Gujrat and Lahore

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کارکنوں کے ساتھ افطار پروگرام جاری ہے۔ عمران خان منڈی بہاؤالدین، ننکانہ، سرگودھا، گجرات اور لاہور کے کارکنوں کے ساتھ افطار کریں گے۔ افطار پروگرام میں افطاری کے لیے 200 سے زائد افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک: کارکنوں کی بڑی تعداد چیئرمین تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے، کارکنوں کو عمران خان کی رہائش گاہ میں داخلے کے لیے خصوصی پاس جاری کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افطار کے بعد کارکنان سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر کے لیے لبرٹی چوک جائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی رات 9 بجے کے بعد قوم سے خطاب کریں گے، چیئرمین عمران خان کا لائیو خطاب لبرٹی چوک کی سکرینوں پر دکھایا جائے گا۔ .

Exit mobile version