12 ربیع الاول کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس

mandi bahauddin dpo office

منڈی بہاؤالدین میں ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس 12 ربیع الاول آمد کے حوالے سے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو پولیس کانفرنس روم میں منعقد ہوا، اس موقع پر چئیرمین متحدہ علماء پنجاب بورڈ صاحبزادہ حامد رضا نے کی اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی سمیت دیگر مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 ستمبر 2022) اجلاس میں 12 ربیع الاول کو روایتی مذہبی عقیدت و احترام جوش و جذبہ کے ساتھ منانے جلسے جلوسوں کی سیکیورٹی، قیام امن کیلئے اقدامات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن پوری امت مسلمہ کیلئے مسرت اور خوشی کا دن ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس دن کو مذہبی عقیدت کے ساتھ منائیں.

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے چراغاں جلسے جلوسوں کے مقامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

Exit mobile version