سعودی عرب کے ویزوں کے حوالے سے حکومت کا اہم اعلان

pakistani passport

وفاقی وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کے ویزوں کے لیے بائیو میٹرک کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ عازمین حج کو ’’سعودی ویزا بائیو‘‘ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک مکمل کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حج ویزہ کے لیے سعودی بائیو میٹرک کرانا لازمی ہے۔ اگر ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک نہیں کرائے جا سکتے تو 8 فروری سے پہلے قریبی سعودی تشر سنٹر سے بائیو میٹرکس کروا لیں۔

ترجمان نے کہا کہ بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، جبکہ سعودی تشہیر مراکز کی مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر بھی موجود ہیں۔

Exit mobile version